0
Monday 28 Dec 2020 02:17

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر محمد حسین ارشاد سپرد خاک

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر محمد حسین ارشاد سپرد خاک
اسلام ٹائمز۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر محمد حسین ارشاد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان کے ضلع گانگچھے سے تعلق رکھنے والے میجر محمد حسین گذشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے، شہید کی نماز جنازہ امامیہ جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شہید کے بڑے بھائی میجر جنرل احسان علی، فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور اسٹیشن کمانڈر سمیت سیاسی و مذہبی نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں میجر حسین شہید کو علی آباد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 906581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش