0
Monday 28 Dec 2020 10:31

قادیانی نہ صرف منکرین ختم نبوت بلکہ دشمن اہلبیت ؑبھی ہیں، علامہ سبطین سبزواری

قادیانی نہ صرف منکرین ختم نبوت بلکہ دشمن اہلبیت ؑبھی ہیں، علامہ سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے قادیانی سرغنہ مرزا مسرور کو مسلم خلیفہ قرار دیئے جانے کی گوگل سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قادیانی مسلمان ہی نہیں تو ان کا خلافت سے کیا تعلق؟ فتنہ قادیانیت کے ماننے والے نہ صرف منکرین ختم نبوت ہیں بلکہ دشمن اہلبیت ؑبھی ہیں، ختم نبوت کا منکر مسلمان نہیں تو منکرین ختم نبوت کا سرغنہ خلیفہ کیسے ہوسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کا مسلمان ہونا ثابت نہیں، وہ غیر مسلم اقلیت ہیں، خود کو مسلمان کیسے کہلوا سکتے ہیں، اسلامی خلافت تو بعد کی بات ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا، نعوذ باللہ کبھی امام مہدی ہونے کا دعویٰ کیا اور مرتد قرار پایا، وہ نبوت متجزی کے دعوے کرتا رہا، ایسے دعوے کرنیوالا شخص کسی صورت مسلمان نہیں ہوسکتا، چونکہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی اسلام کے غدار اور منکر ہیں، خود پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں آخری نبی ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں، کسی بھی تشریح میں قادیانی کو مسلمان تسلیم نہیں کیا جا سکتا تو ان کی خلافت کا کیا تصور ہوسکتا ہے۔ دریں اثناء علامہ سبطین حیدر سبزواری نے علامہ محمد افضل حیدری کی بطور مہتم اعلیٰ جامعة المنتظر اور مولانا مرید حسین نقوی کی ناظم اعلیٰ کے طور پر تعیناتی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی سرپرستی سے دونوں علماء حوزہ علمیہ کو مزید ترقی دلوائیں گے اور ان شاء اللہ علوم قرآن و سنت اور سیرت آل محمد سے آگاہی کے مراکز مزید ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس بلاشبہ اسلام کی تقویت کا باعث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 906610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش