اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے برطانیہ کے ساتھ سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق برطانیہ سے زمینی، فضائی اور بری رابطے مزیدایک ہفتہ معطل رہیں گے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ پابندیوں میں توسیع نئی قسم کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لگائی گئی ہے البتہ سعودی عرب سے غیرملکیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔