0
Monday 28 Dec 2020 12:37

جماعت اسلامی لاہور کے 5 علاقوں کا استصواب مکمل کر لیا گیا

جماعت اسلامی لاہور کے 5 علاقوں کا استصواب مکمل کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے پانچ علاقوں کا استصواب مکمل کر لیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکراللہ مجاہد نے استصواب رائے کی روشنی میں علاقوں کے نئے امراء مقرر کر دیئے۔  جنوبی لاہور سے خالد احمد بٹ امیر جنوبی لاہور دوبارہ مقرر کر دیئے گئے۔ غربی لاہور سے سابق صدر الخدمت لاہور عبدالعزیز عابد امیر غربی لاہور مقرر کر دیئے گئے۔ وسطی لاہور سے شعیب مرزا، شمالی  لاہور سے سیف الرحمن، شرقی لاہور سے ڈاکٹر محمود احمد امیر مقرر کر دیئے گئے۔ جماعت اسلامی لاہور نے تنظیمی طور پر شہر لاہور کو انتظامی معاملات  کیلئے پانچ حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے۔ ذمہ داران جماعت و کارکنان کی جانب سے نئی تقرریوں کے بعد امراء کیلئے دعائے استقامت دینے  کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 906644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش