QR CodeQR Code

حادثے کا شکار ایمبولینس سے بڑی مقدار میں چرس برآمد

28 Dec 2020 12:41

حکام کے مطابق چرس ایمبولینس کی چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، ایمبولینس میں کورونا کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مستونگ میں ٹریفک حادثے کا شکار ایمبولینس سے 134 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ لیویز حکام کے مطابق ایمبولینس مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں مسافر کوچ سے ٹکرا گئی تھی۔ حکام کے مطابق چرس ایمبولینس کی چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، ایمبولینس میں کورونا کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایمبولینس ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور زخمی ڈرائیور کی حالت بہتر ہونے پر اس سے بھی تفتیش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 906646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906646/حادثے-کا-شکار-ایمبولینس-سے-بڑی-مقدار-میں-چرس-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org