QR CodeQR Code

افغان مذاکرات کا اگلا دور 5 جنوری کو دوحہ میں شروع ہو گا

28 Dec 2020 12:53

ملک میں امن عمل کی قیادت کرنے والے افغانستان کے قومی کونسل برائے قومی مفاہمت کے ترجمان فریدون خوازون کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا دوسرا دور 5 جنوری کو دوحہ میں شروع ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی کے افغان امن مذاکرات کو وطن منتقل کیے جانے کے حالیہ مطالبے کے باوجود طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ماہ سے قطر میں ہو گا۔ذرائع کے مطابق امن مذاکرات 12 ستمبر کو دوحہ کے ایک پرتعیش ہوٹل میں شروع ہوئے تھے تاہم اِس وقت یہ مذاکرات 5 جنوری تک تعطل کا شکار ہیں۔ ملک میں امن عمل کی قیادت کرنے والے افغانستان کے قومی کونسل برائے قومی مفاہمت کے ترجمان فریدون خوازون کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا دوسرا دور 5 جنوری کو دوحہ میں شروع ہو گا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کی قائدانہ کمیٹی نے دوحہ میں بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل بہت سارے ممالک نے رضاکارانہ طور پر مذاکرات کی میزبانی کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے انہوں نے اپنی پیش کش واپس لے لی۔ ادھر امن عمل میں  حوصلہ افزا پیش رفت کے ساتھ ہی پاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور دونوں فریقین سے الزام تراشی سے بچنے اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ دوسری جانب افغان ایوان صدر نے ایک ٹوئٹ میں بیان دیا کہ صدر اشرف غنی اور قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبد اللہ نے اتوار کے روز ایک ملاقات کی۔


خبر کا کوڈ: 906650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906650/افغان-مذاکرات-کا-اگلا-دور-5-جنوری-کو-دوحہ-میں-شروع-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org