QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا کے 20021 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ سے زیادہ

28 Dec 2020 13:33

بھارتی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20021 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ سات ہزار ہوچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 98 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے، فعال کیسز میں مستقل کمی کے باعث اس کی شرح کم ہوکر تین فیصد سے نیچے آگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20021 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ سات ہزار ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 21231 مریض صحتیاب ہوئے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 97.82 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 95.83 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی تعداد 1389 سے کم ہوکر 2.77 لاکھ رہ گئی اور یہ شرح 2.72 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں ملک میں 279 کورونا مریضوں کی موت کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 147901 ہوگئی ہے اور اس کی شرح اب بھی 1.45 فیصد پر برقرار ہے۔


خبر کا کوڈ: 906654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906654/بھارت-میں-کورونا-کے-20021-نئے-کیسز-متاثرین-کی-تعداد-ایک-کروڑ-دو-لاکھ-سے-زیادہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org