QR CodeQR Code

کورونا کی نئی قسم برطانیہ سے جنوبی کوریا بھی پہنچ گئی

28 Dec 2020 13:43

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لندن سے جنوبی کوریا جانے والے 3 افراد میں نئی قسم کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا کی نئی قسم برطانیہ سے جنوبی کوریا بھی پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لندن سے جنوبی کوریا جانے والے 3 افراد میں نئی قسم کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکا میں دسمبر کے مہینے میں کورونا سے ریکارڈ 63 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کیلی فورنیا میں کورونا کیسز 20 لاکھ سے بڑھ گئے ہیں۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں چھٹیوں کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسرائیل میں تیسری دفعہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ پاناما میں کورونا کیسز بڑھنے پر 2 صوبوں میں لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح میں 5 دنوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور کورونا کیسز 20 لاکھ 47 ہزار 700 تک پہنچ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقا میں کورونا کیسز 10 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ برازیل کے نائب صدر کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ برازیل میں کورونا کیسز کی تعداد 74 لاکھ 84 ہزار 285 اور اموات ایک لاکھ 91 ہزار 146 تک پہنچ گئی ہے۔ سڈنی میں نئے سال کے جشن سے قبل بڑے اجتماعات پر پابندی ہے، سڈنی میں شہریوں کو نئے سال کے موقع پر آتش بازی گھر بیٹھ کر دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 906666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906666/کورونا-کی-نئی-قسم-برطانیہ-سے-جنوبی-کوریا-بھی-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org