QR CodeQR Code

کراچی، رینجرز اہلکاروں کی رشوت کے جرم میں برطرفی کیخلاف اپیل خارج

28 Dec 2020 13:58

سب انسپکٹر امجد کو 90 ہزار روپے رشوت لینے پر محکمے نے نکال دیا تھا، حوالدار رمضان کو بھی 9 لاکھ روپے مالی بدعنوانی کرنے پر محکمہ سے نکال دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے سندھ رینجرز کے 2 اہلکاروں کی رشوت اور مالی بدعنوانی کے الزام سے متعلق اپیل خارج کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو رینجرز کے 2 اہلکاروں کی رشوت اور مالی بدعنوانی کے الزام کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رینجرز اہلکاروں سب انسپکٹر امجد اور حوالدار رمضان کی اپیل خارج کر دی۔ سب انسپکٹر امجد کو 90 ہزار روپے رشوت لینے پر محکمے نے نکال دیا تھا، حوالدار رمضان کو بھی 9 لاکھ روپے مالی بدعنوانی کرنے پر محکمہ سے نکال دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 906672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906672/کراچی-رینجرز-اہلکاروں-کی-رشوت-کے-جرم-میں-برطرفی-کیخلاف-اپیل-خارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org