0
Monday 28 Dec 2020 14:19

پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، فواد چوہدری

پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کے اسٹیج کو پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ قرار دے دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے اور پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد نیشنلسٹ اربوں روپے ڈکار کر اپنوں کو دھوکا دینے کے لیے پنجاب کو گالی دیتے ہیں۔ فواد چوہدری نے سوال کیا کہ 10 برس سے بلوچستان کو اوسطاً 400 ارب روپیہ ہر سال ٹرانسفر ہوتا ہے، بلوچستان کی ایک کروڑکی آبادی ہے، یہ پیسہ کہاں گیا؟۔
خبر کا کوڈ : 906673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش