QR CodeQR Code

استعفے ہمارے پاس آگئے ہیں، اب کمیٹی فیصلہ کرے گی، نثار کھوڑو

28 Dec 2020 16:01

اپنے بیان میں پہ پی رہنما نے کہا کہ ہمارا فرض ہے، عوام کا ساتھ دیں اور ایسے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کریں، عوام کے فائدے کے لئے پیپلز پارٹی کچھ بھی کرسکتی ہے، حکومت کہتی ہے کہ ہماری تیاری ہی نہیں تھی حکومت میں آگئے، جب یہ اہل ہی نہیں تو ہم انہیں کیوں چھوڑیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ استعفے ہمارے پاس آگئے ہیں، اب کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ آگے کیا کرنا ہے۔ نثار کھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا فرض ہے، عوام کا ساتھ دیں اور ایسے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کریں، عوام کے فائدے کے لئے پیپلز پارٹی کچھ بھی کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ ہماری تیاری ہی نہیں تھی حکومت میں آگئے، جب یہ اہل ہی نہیں تو ہم انہیں کیوں چھوڑیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پوری دنیا میں وقت سے پہلے الیکشن ہوتے رہتے ہیں، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرائے، جو فیصلہ عوام کریں وہ قبول کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 906687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906687/استعفے-ہمارے-پاس-ا-گئے-ہیں-اب-کمیٹی-فیصلہ-کرے-گی-نثار-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org