QR CodeQR Code

اس حکومت کو سہارا دینے والا قوم کا مجرم ہے، مولانا فضل الرحمان

28 Dec 2020 17:15

ٹانک میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ تم آئین کو پاوں تلے روندتے ہو ہم نہیں، ہم پارلیمنٹ میں آئین کی پاسداری کا حلف اٹھاتے ہیں تم بھی حلف اٹھاتے ہو کہ ہم سیاسی امور میں مداخلت نہیں کریں گے لیکن آئین اور قانون کو پاوں تلے روند دیتے ہو۔


اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹانک میں پاک فوج کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یہ سودا نہیں چلے گا، صحیح راستے پر آجاو، تم نے آئین اور قانون کو گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے، تم اپنے حلف کی پابندی کرو، آج پوری سیاست تمہارے کنٹرول میں آگئی ہے۔ تم آئین کو پاوں تلے روندتے ہو ہم نہیں، ہم پارلیمنٹ میں آئین کی پاسداری کا حلف اٹھاتے ہیں تم بھی حلف اٹھاتے ہو کہ ہم سیاسی امور میں مداخلت نہیں کریں گے لیکن آئین اور قانون کو پاوں تلے روند دیتے ہو۔ تعریفیں کی جاتی ہیں کہ ہم نے ملک کیلئے شہید دیئے ہیں لیکن تم تنخواہ اسی چیز کی لیتے ہو، تم رینک سجاتے ہو، ہم نے علما قربان کیے ہیں، اگر ہم ملک کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے تو فوج دہشتگردی کو شکست نہ دے سکتی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دوسرے کے کاموں میں مداخلت کرنے سے ملک نہیں چلے گا، ہم کسی کے دشمن نہیں، یہ ملک کسی کی ملکیت نہیں ہے، دنیا میں جہاں آمر ہوگا وہاں اس کی دلچسپی زمین میں ہوگی، جہاں جموریت ہوگی وہاں عوام سے دلچپسی ہوگی، جمہوری ماحول میں عوام کی فلاح بہہود مقصود ہوتی ہے، آج ملک جام ہوچکا ہے معیشت برباد ہو چکی ہے، جب حکومت نااہل ہو تو اسے رہنے کا کوئی حق نہیں، جو بھی ایسی حکومت کو سہارا دے گا وہ مجرم ہوگا، جو ایسی حکومت کو سہارا دیتا ہے وہ بڑا مجرم ہے۔


خبر کا کوڈ: 906696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906696/اس-حکومت-کو-سہارا-دینے-والا-قوم-کا-مجرم-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org