0
Monday 28 Dec 2020 17:16

نئی مردم شماری کرانا اب ضروری ہوگیا ہے، فردوس شمیم نقوی

نئی مردم شماری کرانا اب ضروری ہوگیا ہے، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بھی نئی مردم شماری کو ضروری قرار دے دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمارے مخالفین کراچی کے مسئلے پر اپنی دکان چمکا رہے ہیں، کراچی کا معاملہ یہی ہے کہ یہاں پورے ملک سے لوگ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن 2017ء کی مردم شماری پر ہوئے ہیں،  سندھ حکومت مردم شماری کی بجائے مزید مسئلے پیدا کررہی ہے، مردم شماری میں مسئلہ ہے تو کیا یہ اسمبلی درست ہے، نئی مردم شماری کرانا اب ضروری ہوگیا ہے۔ فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار میں آتے ہی معاشی بحران کا سامنا رہا، ملک میں معاشی حالات بہتر ہوئے تو کورونا آگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے استعفوں کا ہمیں انتظار ہے، یہ استعفے دیں گے تو انہیں پلاسٹک کے ہار سے نوازیں گے۔
خبر کا کوڈ : 906697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش