0
Monday 28 Dec 2020 20:14

کراچی، ضلع غربی کی 7 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی، ضلع غربی کی 7 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ضلع غربی کی 7 یونین کونسلوں (یوسیز) میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع غربی کی 7 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ اے) کی سفارش پر لگائے گئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی کے اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد میں لگایا گیا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 29 دسمبر سے شروع ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی کی کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ یوسیز میں لاک ڈاؤن 11 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 906709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش