0
Monday 28 Dec 2020 20:24

غیر منصفانہ مردم شماری سراسر ناانصافی ہے، فاروق ستار

غیر منصفانہ مردم شماری سراسر ناانصافی ہے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ غیر منصفانہ مردم شماری سراسر ناانصافی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے کسی سے کوئی تعصب نہیں اور نا ذاتی دشمنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کو صحیح کروایا جائے کیونکہ معاشی مسائل سمیت تمام چیزوں کا حل درست مردم شماری میں ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کے 22 اگست کے نعرے کے بعد صرف میں تھا جو تنظیم کو بچانے کے لئے کھڑا تھا اور اگر میں ایسا نہ کرتا تو 10 ہزار کارکن جیل میں ہوتے لیکن جب میں نے احتساب کی بات کی تو مجھے نکال دیا گیا۔

سابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ میں ٹھڈے والی پتنگ کو اتار کر اور کننے ٹھیک کرکے پھر سے اڑاؤں گا اور اگر یہی کارکردگی رہی تو آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم کا ضلعی چیئرمین آنا بھی مشکل ہے، میں خالد مقبول صدیقی کے ساتھ مل کر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو مشترکہ جلسے کے لئے منا سکتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 906710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش