0
Monday 28 Dec 2020 21:07

حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی غیر ملکی دباو نہیں ہے، عارف علوی

حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی غیر ملکی دباو نہیں ہے، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا حکومت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ بلا جواز ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافیوں سے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دو برس سے سیاسی نظام کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے، انتخابی اصلاحات پر قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، کب اور کس سے ڈائیلاگ کرنا ہے؟ یہ وزیراعظم طے کریں گے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا واحد نقطہ کرپشن سے پاک پاکستان ہے، قومی ڈائیلاگ نیب اور بدعنوانی کے خاتمے کے ایجنڈے کے بغیر ناممکن ہے، 2014ء میں ہم نے آئین کی حدود میں رہ کر عسکری قیادت سے ملاقات کی۔ انتخابی اصلاحات پر قومی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی حکومت مستعفی ہوگی اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، آنے والے دنوں میں ملک میں سیاسی تناؤ میں کمی آئے گی، وزیراعظم کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر بات ہوتی ہے، ہم دونوں میں میں روزنہ رابطے برقرار ہیں۔ وزیراعظم اور میں اسلامی تاریخی کتب پڑھ رہے ہیں، ان کا میرے ساتھ مزاح کا پہلو بھی رہتا ہے، اکثر معاملات پر وزیراعظم مجھے سمجھاتے ہیں۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان میں گڑ بڑ اور تخریب کاری کے واقعات میں 99 فیصد بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کھل کر سی پیک کے خلاف ہے، اسی لیے اسکے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے۔ حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی غیر ملکی دباو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کی کہ حکومتی نمائندے کی اسرائیل کا دورہ کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں
 
خبر کا کوڈ : 906718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش