0
Monday 28 Dec 2020 21:49

امریکہ بہت بڑی تزویراتی غلطی کا مرتکب ہوا ہے، شہید سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے، خطیب زادہ

امریکہ بہت بڑی تزویراتی غلطی کا مرتکب ہوا ہے، شہید سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے، خطیب زادہ
اسلام ٹائمز۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، حشد الشعبی کے سابق ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس و رفقاء کی پہلی برسی کے موقع پر ان کی شہادت کے بارے سابق عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں تاکید کی ہے کہ انتہاء پسندی کبھی شکست نہیں کھاتی مگر بہادری، جرأت اور بہنے والے پاک خون سے! جیسا کہ خود شہید قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ ہم شہادت کی قوم ہیں اور "عند ربھم یرزقون" ہمارے لئے فرمایا گیا ہے۔ سعید خطیب زادہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں اس شہادت کے حوالے سے عظیم ایرانی و عراقی قوم کی خدمت میں مبارکبار اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت، اس سفر کے دوران جنرل قاسم سلیمانی کی میزبان تھی جبکہ شہید قاسم سلیمانی خود عراقی حکومت کی دعوت پر وہاں تشریف لے گئے تھے، البتہ اس دوران سعودی عرب کی جانب سے ایک پیغام بھی موصول ہوچکا تھا، جو سفارتی اصولوں سے عاری تھا، تاہم اس کا ایک مکتوب جواب بعد ازاں خلیج فارس تعاون کونسل کے ذریعے دے دیا گیا۔ سعید خطیب زادہ نے سعودی عرب کو دیئے گئے پیغام کے حوالے سے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اپنے اس دورے میں وہ پیغام لے کر جا رہے تھے، جو اس فاجعے کے باعث کبھی سنا نہ گیا، تاہم بعد ازاں ہم نے اُسے مکتوب صورت میں پہنچایا۔

سعید خطب زادہ نے کہا کہ (جنرل قاسم سلیمانی اور رفقاء کی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے) امریکہ ایک بہت بڑی تزویراتی غلطی کا مرتکب ہوا ہے جبکہ امریکہ ہی اس جرم کا ذمہ دار ہے اور اُسے ضرور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ 20 جنوری کے بعد سے ہم مختلف عدالتوں اور عالمی قانونی اداروں میں اس مسئلے کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم شہید کے خون کو کبھی رائیگان نہیں جانے دیں گے جبکہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے بھی ضرور بالضرور کیفر کردار تک پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 906731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش