0
Monday 28 Dec 2020 22:13

گرین زون میں راکٹ حملے خود امریکیوں کا شاخسانہ ہے، محمود الربیعی

گرین زون میں راکٹ حملے خود امریکیوں کا شاخسانہ ہے، محمود الربیعی
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس "عصائب اہل الحق" کے سیکرٹری سیاسیات محمود الربیعی نے المعلومہ کو دیئے گئے انٹرویو میں تاکید کی ہے کہ امریکہ حشد الشعبی سمیت تمام مزاحمتی فورسز کو گرین زون پر ہونے والے راکٹ حملوں کا الزام دینا چاہتا ہے۔ محمود الربیعی نے کہا کہ بغداد کی سفارتی زون پر ہونے والے راکٹ حملے خود امریکہ ہی کروا رہا ہے تاکہ اس ذریعے سے تناؤ میں اضافہ کر کے عراقی امن و امان کو تباہ کرے اور یوں مزاحمتی محاذ پر الزام عائد کر سکے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارت خانے پر ہونے والے راکٹ حملوں سے متعلق اپنے موقف کے اعلان پر مزاحمتی فورسز کو کوئی خوف لاحق نہیں۔

عصائب اہل الحق کے سیکرٹری سیاسیات نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ مزاحمتی فورسز میں سے کسی نے تاحال راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور نہ ہی ان میں سے کسی نے تاحال امریکی سفارت خانے کو نشانہ بنایا ہے جبکہ رونما ہونے والے حالات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ ان حملوں میں خود امریکہ کے ساتھ وابستہ مسلح گروہ ملوث ہیں۔ محمود الربیعی نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد حشد الشعبی پر الزام عائد کر کے عراق میں مزید موجودگی کی خاطر امریکی فوج کو بہانہ فراہم کرنا ہے تاہم امریکہ اپنی ان کارروائیوں میں بھی بری طرح شکست کھائے گا کیونکہ عراقی عوام اس جیسی امریکی کھلواڑ سے بخوبی واقف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 906735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش