QR CodeQR Code

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام کوہاٹ ریجن کے تنظیمی مسئولین کیلئے ورکشاپ

28 Dec 2020 23:07

رکن ذیلی نظارت علامہ سید نور آغا بہشتی، علامہ سید ممتاز علیشاہ شیرازی، علامہ شیر علی المہدوی، سابقہ ڈویژنل صدر ضمیر علی جعفری، سابق ڈویژنل نائب صدر ڈاکٹر حاذق اور دیگر نے ورکشاپ میں دروس دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن شعبہ تربیت کے زیراہتمام کوہاٹ ریجن کے یونٹ مسئولین کے لئے دو روزہ ’’تربیتی مسولین ورکشاپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رکن ذیلی نظارت علامہ سید نور آغا بہشتی، علامہ سید ممتاز علیشاہ شیرازی، علامہ شیر علی المہدوی، سابقہ ڈویژنل صدر ضمیر علی جعفری، سابق ڈویژنل نائب صدر ڈاکٹر حاذق، سابق ڈویژنل صدر توحید علوی، سابق ڈویژنل صدر نوید انجم، سابق ڈویژنل صدر کاشف لودھی نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر دروس دیے اور شعبہ جاتی ڈیسکشن کی گئی۔ ریجنل وائز تمام یونٹ مسولین، کابینہ ممبرز ورکشاپ میں شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 906743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906743/ا-ئی-ایس-او-پشاور-ڈویژن-کے-زیراہتمام-کوہاٹ-ریجن-تنظیمی-مسئولین-کیلئے-ورکشاپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org