نئی قسم کے کورونا کی وجہ سے ہرجگہ خوف کے سائے، لندن ویران
28 Dec 2020 23:41
برطانوی حکومت کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں مزید 41 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور 24 گھنٹوں میں 357 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں
اسلام ٹائمز۔ برطانوی دارالحکومت لندن کورونا وائرس کی نئی لہرکے باعث ویران ہوگیا ہے اور نئی قسم کے کورونا کی وجہ سے ہر جگہ خوف کے سائے پھیلے ہیں۔ لندن کی اہم شاہراہیں ویران ہوچکی ہیں اور جہاں ہر وقت سیاحوں کا رش رہتا تھا وہاں اب خوف کے سائے پھیلے ہیں۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ، برطانوی پارلیمنٹ، آکسفورڈ اسٹریٹ، برمنگھم پیلس اور ٹریفولگر اسکوائر جہاں کبھی ہر وقت مظاہرین، سیاحوں اور خریدروں کا ہجوم رہتا تھا، اب وہاں کورونا اور اس کی پابندیاں باقی ہيں۔
خبر کا کوڈ: 906751