QR CodeQR Code

سعودی عرب میں حقوق نسواں کی خاتون کارکن کو 5 سال قید

28 Dec 2020 23:48

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مذکورہ خاتون مملکت کے تشخص کو نقصان پہنچانے اور اس میں تبدیلی کے لئے احتجاج کرنے، غیر ملکی ایجنڈے کی پیروی کرنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے عوام کو اکسانے جیسے جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن لجين الهذلول کو 5 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے خواتین کی حقوق کی ممتاز کارکن 31 سالہ لجين الهذلول کو 5 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مذکورہ خاتون مملکت کے تشخص کو نقصان پہنچانے اور اس میں تبدیلی کے لئے احتجاج کرنے، غیر ملکی ایجنڈے کی پیروی کرنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے عوام کو اکسانے جیسے جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں۔

31 سالہ خاتون 30 دنوں کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتی ہیں تاہم ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے تحریری متن کا انتظار ہے جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جدہ میں پیدا ہونے والی لجين الهذلول کو 2018 میں درجن بھر دیگر خواتین کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے جس کی بنیاد پر ان کی سزا میں سے 2 سال 10 مہینے کی سزا معطل کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 906752

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906752/سعودی-عرب-میں-حقوق-نسواں-کی-خاتون-کارکن-کو-5-سال-قید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org