0
Tuesday 29 Dec 2020 00:00

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان جلد متوقع

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان جلد متوقع
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ آئندہ ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان جنوری میں پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی کمپنیوں کے سربراہوں اور تاجروں کا وفد بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر پاکستان آنے والے وفد میں سعودی فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز کے بیٹے سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان بھی شامل ہوں گے۔ اس دورے میں پاکستان میں سعودی آئل ریفانری لگانے پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی وزیرخارجہ صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، مشرق وسطیٰ سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 906756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش