0
Tuesday 29 Dec 2020 00:15

ترکی اور برطانیہ کے درمیان ٹیرف فری آزادانہ تجارت کا معاہدہ

ترکی اور برطانیہ کے درمیان ٹیرف فری آزادانہ تجارت کا معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ یورپین یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کا کسی دوسرے ملک کے ساتھ پہلا تجارتی معاہدہ طے پاگیا، جس پر دونوں ممالک کل دستخط کریں گے۔ برطانوی وزیر تجارت لِز ٹروس نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا، ٹیرف فری ٹریڈنگ معاہدے میں ترکی اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوگی، معاہدے سے برطانیہ میں مینوفیکچرنگ، آٹو موٹوز اور اسٹیل انڈسٹری میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک جلد ہی یو کے ترکی ٹریڈ ایگریمنٹ کو ایک نئی جہت دیں گے جس سے آسان تجارت تک رسائی ممکن ہو گی۔ واضح رہے کہ ترکی اور برطانیہ کے درمیان 2019 میں تجارتی حجم 25 ارب ڈالر تھا۔ برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ جاپان، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ اور ناروے کے بعد ترکی پانچواں ملک ہے جس کے ساتھ بڑا تجارتی معاہدہ کیا جارہا ہے۔ یورپین یونین سے علیحدہ ہونے کے بعد برطانیہ دنیا کے مزید 62 ملکوں کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کرے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 906761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش