0
Tuesday 29 Dec 2020 00:28

اسرائیل کی آرمینیا کیخلاف ٹیکنیکل اسپورٹ کے جواب میں آذربائیجان کا ترک اسرائیل تعلقات میں تعاون کا اعلان

اسرائیل کی آرمینیا کیخلاف ٹیکنیکل اسپورٹ کے جواب میں آذربائیجان کا ترک اسرائیل تعلقات میں تعاون کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آرمینیا کے ساتھ  جنگ میں اسرائیلی اور ترکی کی طرف سے بھرپور مدد ملنے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیئیو نے دونوں ممالک میں تعلقات بحال کرنے کی پیش کش کردی ہے۔ آئی 24 نیوز کے مطابق یروشلم اور انقرہ دونوں نے ارمینیا کے ساتھ جنگ کے دوران آزربائیجان کی فوجی مدد فراہم کی تھی، جس کے بدلے میں آذربائجان نے دونوں ممالک کے درمان تعلقات جو پچھلے کئی سالوں سے غیر معمولی سطح پر ناسازگار ہیں، کو بحال کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں جماعت اسلامی کے ترجمان اخبار کے مطابق اسرائیل اور ترک ساختہ ڈرون اور اسلحہ نے آذربائیجان کی آرمینیا پر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں آرمینی وزیر اعظم نیکول پشینیان کی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی کا معاہدہ ہوا۔ اسرائیلی ذرائع نے ولّا نیوز کو بتایا کہ آذربائیجان کے صدر نے یہودی ریاست کے ساتھ اپنے ترکی کے تعلقات بحال کرنے کے حوالے سے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے فون پر بات کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اردوان نے اس حوالے سے مثبت جواب دیا ہے اور اس خیال کو یکسر مسترد نہیں کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 906767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش