1
0
Tuesday 29 Dec 2020 12:20

سعودی عربین ملٹری انڈسٹری کا ایڈوانس الیکٹرونکس کمپنی خریدنے کیلئے معاہدہ

سعودی عربین ملٹری انڈسٹری کا ایڈوانس الیکٹرونکس کمپنی خریدنے کیلئے معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ جارح عرب ملک سعودی عرب کی سعودی عربین ملٹری انڈسٹری (سامی) دفاع، توانائی، آئی سی ٹی اور دفاعی سروسزفراہم کرنے والی کمپنی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاہدے کو نجی ملٹری انڈسٹریز کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے  مطابق سامی کی جانب سے ایڈوانس الیکٹرونکس کمپنی (اے ای سی) کی خریداری 2021 کے پہلے چار ماہ میں متوقع ہے۔ سامی کے چیئرمین احمد الخطیب نے کہا کہ اے ای سی کو سعودی عرب کی ملٹری انڈسٹریز کا اہم ترین حصہ سمجھا جاتا ہے اور دفاعی شعبے میں ہونے والے اقدامات بھی یہیں سے طے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سامی اور اے ای سی کی مشترکہ کوششوں سے مقامی سطح پر دفاعی ایکو سسٹم بنالیا جائے گا جس کے آنے والے سالوں میں دیرپا اثرات قومی معیشت پر مرتب ہوں گے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق چیئرمین سامی کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ویژن 2030 کے اس ضمن میں ہورہا ہے کہ جس میں 50 فیصد تک فوجی سامان مقامی سطح پر تیار ہو، اس وقت اے ای سی کے 85 فیصد ملازمین سعودی ہیں جن میں 500 انجینئرز بھی شامل ہیں۔ احمد الخطیب نے کہا کہ اے ای سی مقامی سطح پر دفاعی سامان کی تیاری کے سلسلے میں سعودی حکومت کا اہم حصہ رہا ہے۔ خطیب کا کہنا تھا کہ یہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ان کوششوں میں معاون ہے جو سامی کے ذریعے ٹیکنالوجی کو مقامی بنانے کے ساتھ ساتھ تزویراتی معاشی شراکت داری کے لیے ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے ای سی 1988 سے فوجی صنعت سے وابستہ ہے اس کے 100 سے زائد اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور اس نے کامیابی سے ایک ہزا رسے زائد منصوبے مکمل کیے ہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 906826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عزيزيرحمن
United States
میں باكستاني هوں
ہماری پیشکش