0
Tuesday 29 Dec 2020 13:57

کراچی، گھر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

کراچی، گھر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کشمیر کالونی کے ایک گھر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں ایک گھر میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث تین بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ، ثانیہ اور عمامہ کے نام سے ہوئی، جو تینوں بہن بھائی ہیں، جبکہ زخمیوں کی شناخت فیاض، سعیدہ اور سلمٰی کے نام سے ہوئی، جنہیں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 906852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش