0
Tuesday 29 Dec 2020 14:08

سال 2020ء امن و امان کے حوالے سے پنجاب میں پُرامن سال رہا

سال 2020ء امن و امان کے حوالے سے پنجاب میں پُرامن سال رہا
اسلام ٹائمز۔ سال 2020ء امن و امان کے حوالے سے پنجاب میں پُرامن سال رہا۔ رواں سال پنجاب میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ پورا سال کوئی خودکش دھماکہ ہوا اور نہ کوئی فرقہ وارانہ دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش آیا۔ سی ٹی ڈی پولیس پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں دہشتگردی کے چوبیس منصوبوں کو ناکام بنایا گیا اور کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ، داعش کے 50 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب میں انسداد دہشتگردی پولیس کی رپورٹ کے مطابق 2014 کی نسبت 2020 میں دہشتگردی کے واقعات میں دس گنا کمی ہوئی۔ 2020 میں اب تک پنجاب میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کا بھی کوئی واقعہ نہیں ہوا۔
 
سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تیرہ برسوں میں پہلی مرتبہ رواں سال پنجاب میں کوئی خودکش دھماکا نہیں ہوا۔ چوبیس نومبر کو ایک خودکش بمبار کو دھماکے سے پہلے ہی مار دیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے  پنجاب میں دہشتگردی کے 24 منصوبوں کو ناکام بنایا، ایک ہزار 173 آپریشن ہوئے، 1 ہزار 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 157 کیخلاف کیسز بنائے گئے۔ کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش کے 50 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ سال 2020 میں راولپنڈی میں ہونیوالے چاروں بم دھماکوں میں ملوث 3 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ دہشتگردی کی مالی معاونت پر 65 افراد کو گرفتار کیا گیا، لاکھوں روپے کی وصولی ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 906855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش