0
Tuesday 29 Dec 2020 20:27

ایام فاطمیہ کسی صورت ماہ محرم سے کم نہیں، سیدہ زہرا نقوی

ایام فاطمیہ کسی صورت ماہ محرم سے کم نہیں، سیدہ زہرا نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے ایام فاطمیہ کے موقع پر تمام سوگواران اہلبیت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوے کہا کہ یہ ایام جناب سیدہ فاطمة الزہرا سلام اللہ علیھا جگر گوشہ حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شہادت کے ہیں جو کہ محبان آل عبا کیلئے کسی صورت ماہ محرم سے کم نہیں، ان ایام میں پوری دنیا میں مجالس ہائے عزاء کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کے توسط سے بی بی دو عالم کے فضائل و مناقب اور پاکیزہ سیرت و کردار پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا دختر رسول خداؐ نہ صرف خواتین عالم بلکہ تمام انسانیت کیلئے اسوہ کامل ہیں۔ انہوں نے کہا معاشرے میں عورت کو جس قدر و منزلت اور شرف سے آراستہ کیا گیا وہ جناب سیدہ کونین سلام اللہ علیھا کے وجود کی برکت ہے، آپ سلام اللہ علیھا کہ بابا رحمة اللعالمین، شوہر جنت و جہنم کے تقسیم کرنیوالے، بیٹے جوانان جنت کے سردار اور خود تمام عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں۔

سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ آپ سلام اللہ علیھا کہ عظمت و رفعت اور خدا کے نزدیک آپ کے بلند ترین مقام کا اندازہ لگانا بشر کیلئے ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب فاطمہ زہرا (س) نے اپنے بابا کی جدائی کے بعد بے شمار رنج و الم برداشت کیے، لیکن امامت و ولایت پر آنچ نہ آنے دی، آپؑ نے اجتماعی و انفرادی دونوں لحاظ سے ولایت کا دفاع فرما کر عملی نمونہ پیش کیا، ساتھ یہ درس بھی دیا ہے کہ اسلام اور ولایت کے تحفظ کلیے مرد اور خاتون میں کوئی فرق نہیں بلکہ اگر مردوں کیلئے اسلام کی حفاظت میں مشکلات پیش آ جائیں تو خواتین کو میدان میں آ کر اور جان کی بازی لگا کر دین کا تحفظ کرنا پڑتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ (س) کی سیرت کو اپنانا اس دور میں ان کے ماننے والوں کیلئے سب سے زیادہ ضروری اور اہمیت کا باعث ہے۔
خبر کا کوڈ : 906858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش