QR CodeQR Code

نئے سال کا خواب دیکھا ہے، سینیٹ انتخابات مارچ میں ہی ہوں گے، منظور وسان

29 Dec 2020 17:06

بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پی پی رہنما نے کہا کہ نئے سال کا خواب دیکھا ہے، یہ نا اہل ہیں ان کے لئے نئے سال میں مزید مشکلات پیدا ہوں گی، پیپلز پارٹی کی سی ای سی آج اہم فیصلے کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور حسین وسان کا کہنا ہے کہ نئے سال کا خواب دیکھا ہے، سینیٹ انتخابات مارچ میں ہی ہوں گے۔ منظور وسان نے پی پی رہنما ناصر حسین شاہ کے ہمراہ بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت سے متعلق کہا ہے کہ نئے سال کا خواب دیکھا ہے، یہ نا اہل ہیں ان کے لئے نئے سال میں مزید مشکلات پیدا ہوں گی، پیپلز پارٹی کی سی ای سی آج اہم فیصلے کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 906886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906886/نئے-سال-کا-خواب-دیکھا-ہے-سینیٹ-انتخابات-مارچ-میں-ہی-ہوں-گے-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org