0
Tuesday 29 Dec 2020 17:11

کراچی میں غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی میں غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ  نے کہا ہے کہ سی ای سی میں جو فیصلہ ہوگا سامنے آجائے گا، غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے بلڈنگ بنانے کی اجازت روکی ہوئی تھی، وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ اجلاس میں سرزنش کی، وزیر اعظم نے کہا آپ جان بوجھ کر اجازت نہیں دے رہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ وزیر اعظم صاحب کے احکامات پر ہم نے اجازت دی ہے، عدالت نے کہا ہے کہ چھوڑیں وزیراعظم کے حکم کو۔ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 906887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش