QR CodeQR Code

سندھ حکومت نے کورونا وائرس ویکسین سے متعلق لائحہ عمل تیار کرلیا

29 Dec 2020 17:18

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں طبی عملے کی ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 60 سال تک کی عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس ویکسین سے متعلق لائحہ عمل تیار کرلیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد کے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون فوکل پرسن ہوں گے، اے ڈی سی ون ہر ضلع میں ہیلتھ افسران کے ساتھ مل کر ویکسین انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ پہلے مرحلے میں طبی عملے کی ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 60 سال تک کی عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مختلف امراض میں مبتلا افراد کی ویکسین کو تیسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عام افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 906888

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906888/سندھ-حکومت-نے-کورونا-وائرس-ویکسین-سے-متعلق-لائحہ-عمل-تیار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org