0
Tuesday 29 Dec 2020 22:02

اسرائیل کو "حزب اللہ سے ملنے والی کھلی شکست" کا شدید خطرہ لاحق ہے، صیہونی جنرل ہیکوہن

اسرائیل کو "حزب اللہ سے ملنے والی کھلی شکست" کا شدید خطرہ لاحق ہے، صیہونی جنرل ہیکوہن
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج کے ملٹری کالجز کے سابق کمانڈر اور لکھاری ریٹائرڈ میجر جنرل گرشن ہیکوہن (Gershon Hacohen) نے اپنی تازہ تحریر میں لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کے ساتھ مستقبل میں ہونے والی کسی بھی جنگ کی صورت میں اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ہارنے والا فریق یقینا وہی ہو گا! صیہونی جنرل نے اپنی تحریر میں حزب اللہ لبنان کی جانب سے اپنائی جانے والی نئی تکنیکوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی نئی حکمت عملیاں اپنائے ورنہ بُری شکست سے دوچار ہو گا۔ گرشن ہیکوہن نے مزاحمتی محاذ کے ساتھ اسرائیل کی جانب سے چھیڑی جانے والی کسی بھی نئی جنگ کے حوالے سے اپنے مفصل مقالے میں درج ذیل نکات پر تاکید کی ہے:

1. اسرائیل کے اندر مختلف حساس اہداف کی جانب کئی روز پر محیط مسلسل و وسیع میزائل باری۔
2. صیہونی فوج کی جانب سے مطلوبہ حکمت عملی پر عملدرآمد کروانے کے لئے وسیع دفاعی اقدامات کئے جائیں گے حتی کہ یہ اقدامات اس بات کا باعث بن جائیں گے کہ اسرائیلی فورسز زمین پر موجود اپنے اہداف تک رسائی میں تردید کا شکار ہو جائیں گی۔
3. حزب اللہ لبنان کے کمانڈوز کی جانب سے (غیر قانونی) یہودی بستیوں اور وہاں موجود اسرائیل کے فوجی مراکز کے خلاف وسیع آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

صیہونی جنرل نے آخر میں لکھا کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے مسلسل اور وسیع میزائل حملوں کے باعث عین ممکن ہے کہ اسرائیل انتہائی تحقیر آمیز صورتحال میں سیز فائز کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہو جائے جس کے سبب اسے من پسند شرائط پر دستخط کرنے پر مجبور کر دیا جائے گا جبکہ یہ صورتحال تاابد تل ابیب کے بری طرح شکست کھانے کا ثبوت بن کر رہ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 906907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش