0
Tuesday 29 Dec 2020 22:33

ہندو جنونیوں نے مسلم دشمنی میں اپنے ہی جنگی ہیرو کی قبر کی بے حرمتی کردی

ہندو جنونیوں نے مسلم دشمنی میں اپنے ہی جنگی ہیرو کی قبر کی بے حرمتی کردی
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جنونی ہندوؤں نے مسلم دشمنی میں 1948ء کی جنگ کے اپنے ہیرو بریگیڈیئر محمد عثمان کی قبر پر توڑ پھوڑ کی اور نقصان پہنچایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے جنوب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بٹلا ہاؤس قبرستان میں جنگی ہیرو بریگیڈیئر محمد عثمان کی قبر ہے جنہیں نوشہرہ کا شیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔بریگیڈیئر محمد عثمان کو ’’نوشہرہ کے شیر‘‘ کے نام سے شہرت 1948ء کی جنگ میں 50 پیراشوٹ بریگیڈ کی قیادت کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے دو علاقوں جھنگر اور نوڈیرہ میں اہم اور کامیاب کارروائی کی وجہ سے ملی تھی۔

انتہا پسند مودی کے سیاہ دور حکومت میں جنونی ہندوؤں نے اپنی ایک اور کارگزاری میں صرف مسلم دشمنی کی بنیاد پر بریگیڈیئر محمد عثمان کی قبر کی بے حرمتی کی حالانکہ انہوں نے جنگ بھارتی فوج کا حصہ ہوتے ہوئے لڑی تھی۔ بریگیڈیئر محمد عثمان کی آخری رسومات میں اُس وقت کے وزیراعظم جواہر لال نہرو، صدر ڈاکٹر راجندر پرساد، گورنر جنرل سی راجگو پالاچاری اور کابینہ کے متعدد دیگر وزرا نے شرکت کی تھی۔ قبر کی بے حرمتی کے واقعے پر بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ ’’پروٹوکول اور جذباتی مسئلہ‘‘ ہے جس کی اعلی سطح پر تفتیش بھی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 906915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش