0
Tuesday 29 Dec 2020 23:35

ملتان پولیس نے سال 2020ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، 86گینگ پکڑے گئے 

ملتان پولیس نے سال 2020ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، 86گینگ پکڑے گئے 
اسلام ٹائمز۔ پولیس لائنز ملتان میں سی پی او محبوب رشید میاں سال کے اختتام پر پریس کانفرنس میں ملتان پولیس کی سال دو ہزار بیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، پولیس نے جرائم میں ملوث چھیاسی بڑے گینگ پکڑے جبکہ کل سولہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن سید ذیشان عباس، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عامر خان نیازی، چیف ٹریفک آفیسر محمد ظفر بزدار بھی موجود تھے۔ سٹی پولیس آفیسر نے بتایا کہ سال 2020ء میں پولیس نے کل 16کروڑ 78 لاکھ 30ہزار 756روپے مالیت کی برامدگی کی جبکہ رواں سال میں ملتان پولیس نے کل 86 گینگ کے 246 ارکان گرفتار کر کے نقدی 14258020روپے برآمد کی، گینگز سے 02 عدد کاریں، 01عدد کیری ڈبہ، 02عدد شہزور ڈالے، 102عدد موٹر سائیکلیں، 48تولے طلائی زیورات برآمد کیے گئے جبکہ رواں سال میں ملتان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 19کاریں اور 377موٹرسائیکلز برآمد کیں، جبکہ قتل کے 142، اقدام قتل 209، رابری معہ قتل27، اندھا قتل26، ڈکیتی98، رابری 760، زنا157، نابالغ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 17ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر محبوب رشید میاں کا کہنا تھا کہ شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں، سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 906929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش