QR CodeQR Code

ملتان، اظہر عباس ایم ڈبلیو ایم سوتری وٹ یونٹ کے سیکرٹری منتخب، حلف اُٹھا لیا 

30 Dec 2020 00:02

 ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ قاسم سلیمانی ایک سوچ اور فکر کا نام ہے، قاسم سلیمانی کی شہادت نے انقلاب کے اندر مزید تاثیر پیدا کردی ہے، اس وقت پوری دنیا کا استعمار انقلاب کے خلاف صف آراء ہے لیکن وہ روز بروز اپنی سازشوں اور کوششوں میں بری طرح ناکام ہو رہے ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے شیعہ اکثریتی علاقے سوتری وٹ یونٹ کی تنظیم نو کی تقریب محلہ زینبیہ میں منعقد ہوئی، تنظیم میں ضلعی آرگنائزر فخرنسیم صدیقی اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔ تنظیم نو کے موقع پر کثرت رائے سے اظہر عباس کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا جبکہ بعدازاں مشاورت سے فخر عباس کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور مداح حسین کو سیکرٹری سیاسیات منتخب کیا گیا، نومنتخب اراکین سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے حلف لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ نئے سال کا آغاز کا شہید قاسم سلیمانی کے برسی کے اجتماعات سے کریں گے، ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے برسی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، اُنہوں نے کہا کہ ملتان کا مرکزی پروگرام انشاء اللہ سوتری وٹ میں منعقد ہوگا بہت جلد تاریخ کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔ سلیم عباس صدیقی نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی ایک سوچ اورفکر کا نام ہے، قاسم سلیمانی کی شہادت نے انقلاب کے اندر مزید تاثیر پیدا کردی ہے، اس وقت پوری دنیا کا استعمار انقلاب کے خلاف صف آراء ہے لیکن وہ روز بروز اپنی سازشوں اور کوششوں میں بری طرح ناکام ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 906935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906935/ملتان-اظہر-عباس-ایم-ڈبلیو-سوتری-وٹ-یونٹ-کے-سیکرٹری-منتخب-حلف-ا-ٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org