QR CodeQR Code

سربراہ مرکز بلال اور منہاج القرآن لاہور کے وفد کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ آمد

30 Dec 2020 11:12

اہل سنت علما کے دونوں وفود نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وحدت امت کیلئے حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقی لاہور کی خدمات کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ مرکز بلال لاہور علامہ پیر سید محمد شفاعت رسول قادری، صاحبزادہ حسن رسول حسین قادری اور ڈاکٹر علی اکبر الازہری، محترم پروفیسر ناصر محمود، محمد سہیل پر مشتمل منہاج القرآن لاہور کے وفد نے جامعہ عروہ الوثقی لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سربراہ مرکز بلال علامہ پیر شفاعت رسول قادری اور ڈاکٹر علی اکبر الازہری نے علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔ اہل سنت علما کے دونوں وفود نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وحدت امت کیلئے حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقی لاہور کی خدمات کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 906994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906994/سربراہ-مرکز-بلال-اور-منہاج-القرا-ن-لاہور-کے-وفد-کی-جامعہ-عروۃ-الوثقی-ا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org