QR CodeQR Code

کرونا وبا روکنے کے لیے سیاسی قیادت میں تفہیم اور سمجھوتے کے فروغ کی ضرورت ہے، فافن

30 Dec 2020 12:27

دوسری کرونا رسپانس مانیٹرنگ رپورٹ میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی، دھرنے اور سیاسی چال کے بجائے قومی جذبے کے ساتھ وبا کا مقابلہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کورونا وائرس پر دوسری رسپانس مانیٹرنگ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی، دھرنے اور سیاسی چال کے بجائے قومی جذبے کے ساتھ وبا کا مقابلہ کیا جائے۔ فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذرا سی غفلت صحت کی سہولیات کا سنگین بحران پیدا کر سکتی ہے، دوسری لہر روکنے کے لیے سیاسی قیادت میں تفہیم اور سمجھوتے کے فروغ کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کی خریداری، لاگت اور باآسانی رسائی میں شفافیت سے عوام کی پریشانی ختم ہو گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کو ویکسین سے متعلق بعض حلقوں کے شکوک وشبہات دور کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 907017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907017/کرونا-وبا-روکنے-کے-لیے-سیاسی-قیادت-میں-تفہیم-اور-سمجھوتے-فروغ-کی-ضرورت-ہے-فافن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org