QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

30 Dec 2020 16:37

درابن میں قائم نادرا آفس کے باہر پولیس کانسٹیبل قیصر شاہ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، متعدد گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ راستے میں دم توڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔ درابن میں قائم نادرا آفس کے باہر پولیس کانسٹیبل قیصر شاہ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، متعدد گولیاں لگنے سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی مگر وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس کانسٹیبل قیصر شاہ ایکس سروس مین تھا اور اس پہ ایک مرتبہ پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں یہ محفوظ رہا تھا۔ قیصر شاہ کی میت کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 907063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907063/ڈی-ا-ئی-خان-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-پولیس-کانسٹیبل-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org