0
Tuesday 29 Dec 2020 23:35

فلسطینی مزاحمتی محاذ کی راکٹ باری، غیر قانونی یہودی بستی میں خطرے کے الارم بج اٹھے

فلسطینی مزاحمتی محاذ کی راکٹ باری، غیر قانونی یہودی بستی میں خطرے کے الارم بج اٹھے
اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی غزہ کی پٹی کے ساتھ ملحق یہودی بستی میں ہوائی حملے کے الارم بج اٹھے ہیں۔ صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے جنوبی حصے میں واقع "کیبوتص کرام شالوم" نامی غیر قانونی یہودی بستی میں ہوائی حملے کے الارم سنے گئے جس کے باعث وہاں آباد غاصب صیہونی باشندے گھروں سے نکل کر خصوصی پناہگاہوں میں چھپنے پر مجبور ہو گئے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز علی الصبح غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 907069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش