QR CodeQR Code

بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں میں آئین کا مذاق اڑایا جارہا ہے، اسد الدین اویسی

30 Dec 2020 21:12

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے کہا کہ ان قوانین کی تشکیل کے ذریعہ بی جے پی آئین میں دئے گئے بنیادی حقوق کیخلاف ورزی کررہی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی ذاتی زندگیوں میں حکومت کا کوئی رول نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں میں ’لو جہاد‘ کے ذریعہ آئین کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے مذہبی آزادی آرڈنینس 2020ء لو جہاد کے خلاف منظوری دئے جانے کے بعد یہ بیان دیا ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ بھارتی آئین میں ’لو جہاد‘ کا کہیں پر بھی خلاصہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی برسر اقتدار ریاستوں میں ’لو جہاد‘ قوانین کے ذریعہ آئین کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کی برسر اقتدار ریاستیں قانون بنانا چاہ رہے ہیں تو انہیں کم سے کم قیمت کو یقینی کسانوں کے لئے بنانا چاہیئے اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے بنانا چاہیئے۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ ان قوانین کی تشکیل کے ذریعہ بی جے پی آئین میں دئے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کی ذاتی زندگیوں میں حکومت کا کوئی رول نہیں ہے۔ اے ائی ایم ائی ایم کے صدر نے کہا کہ عدالتوں نے بھی زور دیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 21 اور 25 کے تحت حکومت کا شہریوں کی ذاتی زندگی سے کھیلنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔ یاد رہے کہ مدھیہ پردش مذہبی آزادی آرڈنینس 2020ء میں دس سال کی جیل اور ایک لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کرنے کا قانون ہے جو ’لو جہاد‘ یا زبردستی مذہب تبدیل کرنے کے معاملات میں ملوث پائے جاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 907072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907072/بی-جے-پی-کی-حکمرانی-والی-ریاستوں-میں-ا-ئین-کا-مذاق-اڑایا-جارہا-ہے-اسد-الدین-اویسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org