0
Wednesday 30 Dec 2020 18:53

حکومت انٹرنیٹ پر توہین آمیز مواد ہٹا کر اپنی ذمہ داری پوری کرے، جماعت اسلامی

حکومت انٹرنیٹ پر توہین آمیز مواد ہٹا کر اپنی ذمہ داری پوری کرے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومت انٹرنیٹ سے توہین آمیز مواد ہٹا کر اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ یہ کیسے ریاست مدینہ طرز حکومت کے قیام کے دعویدار ہیں کہ مہنگائی کے خاتمے، سودی نظام معیشت سے لیکر انٹرنیٹ سے توہین آمیز مواد ہٹانے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء اور ایف آئی اے سمیت حکومتی ادارے اپنی شان کے خلاف ایک لفظ برداشت نہیں کرتے، فوری حرکت میں آجاتے ہیں، مگر بال کی کھال اتارنے والے انٹرنیٹ پر توہین آمیز مواد پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی احتجاج اور عدالتی احکامات کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، جو کہ ان کی نااہلی و بے حسی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام و کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا، اہلیان پاکستان اسلام و شعائر اسلام کے خلاف کوئی چیز برداشت نہیں کر سکتے، کیونکہ یہ ہمارے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے، اس لئے حکومت بلاتاخیر انٹرنیٹ پر توہین آمیز مواد ہٹانے کیلئے ٹھوس و سنجیدہ اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 907074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش