QR CodeQR Code

نااہل قیادت نے اداروں کو تباہ اور ملکی بنیادوں کو ہلا دیا ہے، جماعت اسلامی

30 Dec 2020 20:24

اپنے ایک بیان میں صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ سندھ حکومت عوام اور صوبہ کی حالت زار پر رحم کرے، نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت، تعلیمی اداروں میں قابل و میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں اور تعلیمی سہولیات فراہم کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ کرپشن اور نااہل قیادت نے اداروں کو تباہ اور ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی و تباہی میں تعلیم کا شعبہ بڑی اہمیت کا درجہ رکھتا ہے، مگر ہمارے حکمرانوں نے اس کو بھی کرپشن و اقرباء پروری کا ذریعہ بنایا ہوا ہے، صرف ایک ضلع اور ایک شعبہ تعلیم میں 7 کروڑ روپے کی خردبرد دیگ کے ایک چاول کی کہانی ہے، اگر دیگر اداروں کا جائزہ لیا جائے، تو ہر ادارے کا حال اس سے کچھ مختلف نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی کے نمائشی اعلانات کے باوجود صوبہ سندھ تعلیمی صورتحال و سہولیات میں سب سے پسماندہ ہے، خالی بلڈنگ، بھوت بنگلے اور کرپشن کے مینار نظر آئیں گے۔ صوبائی رہنماء نے زور دیا کہ سندھ حکومت عوام اور صوبہ کی حالت زار پر رحم کرے، نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت، تعلیمی اداروں میں قابل و میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں اور تعلیمی سہولیات فراہم کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔


خبر کا کوڈ: 907075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907075/نااہل-قیادت-نے-اداروں-کو-تباہ-اور-ملکی-بنیادوں-ہلا-دیا-ہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org