0
Wednesday 30 Dec 2020 20:05

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں آقائے رضا فرد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

لاہور، پنجاب یونیورسٹی میں آقائے رضا فرد کے اعزاز میں الوداعی تقریب
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کیجانب سے ایران کلچر سنٹر لاہور کے ڈائریکٹر آقائے رضا فرد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری، وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ایران کلچرل سنٹر لاہور کے ڈائریکٹر رضا فرد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں کیا گیا۔ تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر ممتاز انور اور مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات کے فروغ کیلئے رضا فرد کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات ہیں۔ ڈاکٹر سلیم مظہر کا کہنا تھا کہ پاک ایران ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے تعلیمی وفود کا تبادلہ بڑھانا چاہئیے۔ رضا فرد نے کہا کہ لاہور سے زندگی کی خوشگوار یادیں وابستہ ہوئیں، لاہوریوں کا پیار کبھی نہیں بھولوں گا، ایرانی ثقافت کی جڑیں پاکستان میں بہت گہری ہیں، ایران میں پاکستان کا نمائندہ بن کر رہوں گا۔
خبر کا کوڈ : 907082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش