QR CodeQR Code

مردان، ننھے اسماعیل قتل کیس میں میاں، بیوی بیٹی سمیت گرفتار

30 Dec 2020 21:43

پولیس کا موقف ہے کہ گرفتار ملزمان بچے کے کرائے دار  ہیں، جنہوں نے کرایہ کے تنازعے پر ننھے اسماعیل کو گلا دبا کر مارا، ملزمان سے قتل سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے پانچ روز قبل قتل کئے گئے ننھے اسماعیل کیس میں میاں بیوی اور بیٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پچیس دسمبر کو مردان میں کاٹلنگ کی نہر سے ایک نعش برآمد کی گئی، جس کی شناخت محمد اسماعیل ولد ممتاز کے نام سے ہوئی، تیسری جماعت کا ننھا طالب علم چوبیس دسمبر کی شام چار بجے لاپتہ ہوا تھا، اہل محلہ اور دیگر افراد نے رات بھر ننھے اسماعیل کی تلاش جاری رکھی تھی مگر انہیں کامیابی نہ ملی۔ پچیس دسمبر کی علی الصبح نو سالہ اسماعیل کی نعش نہر سے ملی۔

معصوم اسماعیل کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسماعیل کے جسم پر تشدد کے نشانات  تھے، بچے کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے کیس میں پھرتی کا مظاہرہ کیا اور آج اسماعیل کے قتل میں ملوث میاں، بیوی اور ان کی ایک بیٹی کو گرفتار کرلیا، پولیس کا موقف ہے کہ گرفتار ملزمان بچے کے کرائے دار  ہیں، جنہوں نے کرایہ کے تنازعے پر ننھے اسماعیل کو گلا دبا کر مارا، ملزمان سے قتل سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 907097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907097/مردان-ننھے-اسماعیل-قتل-کیس-میں-میاں-بیوی-بیٹی-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org