0
Wednesday 30 Dec 2020 23:03

یمن، ائیرپورٹ پر سعودی عرب سے نئی کابینہ لے کر آنے والی پرواز کی لینڈنگ پہ حملہ 27 افراد جاں بحق اور 40 زخمی

یمن، ائیرپورٹ پر سعودی عرب سے نئی کابینہ لے کر آنے والی پرواز کی لینڈنگ پہ حملہ 27 افراد جاں بحق اور 40 زخمی
اسلام ٹائمز۔ سعودی و صیہونی جارحیت کا شکار غریب عرب ملک یمن کے شہر عدن میں واقع ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے میں 27 افراد جاں بحق اور کم از کم 40 زخمی ہو گئے ہیں۔ جارح سعودی اتحاد کی آشیرباد سے یمن کی حال ہی میں قائم ہونے والی حکومت کے ارکان کے سعودی عرب سے عدن ائیرپورٹ پہنچتے ہی ائیرپورٹ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں اب تک 26 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ برطانوی اخبار کو بتایا کہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں نائب وزراء بھی شامل ہیں۔ سینیئر ہیلتھ افسر نے بتایا کہ اب تک 26 افراد ہلاک اور  60 زخمی ہیں جبکہ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ سعودی جارح اتحاد کی سرپرستی میں بننے والی غیر نمائبدہ حکومت کا وفد کی آمد کے موقع پر میڈیا بھی بڑی تعداد میں وہاں موجود تھا اور واقعے کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرررہی ہیں، وزیراعظم معین عبدالملک سعید سمیت کابینہ کے دیگر وزراء کو بحفاظت ائیرپورٹ سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے کے وقت سعودی عرب کے یمن میں سفیر محمد سعید الجبیر بھی ائیرپورٹ میں موجود تھے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کٹھ پتلی حکومت کے نائب وزیر برائے کھیل و نوجوانان حمزہ الکمالے کا کہنا ہے کہ نائب وزیر ٹرانسپورٹیشن بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ہمیں حوثی مجاہدین پرالزام لگایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی کی حکومت اور علیحدگی پسند تنظیم سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کے درمیان مل کر حکومت چلانے کا معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد کابینہ کے ارکان سعودی عرب سے واپس آرہے تھے۔ ایس ٹی سی جنوبی یمن کی آزادی کیلئے تحریک چلاتی رہی ہے، تاہم حوثی مجاہدین کیخلاف حکومت کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 907103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش