QR CodeQR Code

غاصب صیہونی رژیم و مراکش کے درمیان پہلا اقتصادی معاہدہ دستخط

30 Dec 2020 22:52

عرب ای مجلے "عرب48" کیمطابق صیہونی وزارت خارجہ کیجانب سے جاری کئے جانیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزارت خزانہ اور مراکشی وزارت اقتصاد کے درمیان دستخط ہونیوالا اقتصادی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تجارتی لین دین کو سالانہ 50 کروڑ ڈالر تک پہنچا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خطے کی کٹھ پتلی مسلم حکومتوں کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب و رباط کے درمیان نہ صرف مشترکہ سرمایہ کاری کا پہلا معاہدہ دستخط ہو گیا ہے بلکہ دونوں فریقوں کی جانب سے "مشترکہ اقتصادی اقدامات" اٹھانے کے لئے ایک "خصوصی ٹیم" تشکیل دینے پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔ عرب ای مجلے "عرب48" کے مطابق صیہونی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزارت خزانہ اور مراکشی وزارت اقتصاد کے درمیان دستخط ہونے والا اقتصادی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تجارتی لین دین کو سالانہ 50 کروڑ ڈالر تک پہنچا سکتا ہے تاہم صیہونی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ معاہدہ مراکش میں دستخط کیا گیا ہے یا مقبوضہ فلسطین میں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی صیہونی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے اس حوالے سے لکھا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان متوقع اقتصادی معاہدے پر اسرائیلی وفد کی جانب سے مراکش کے دورے کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 907104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907104/غاصب-صیہونی-رژیم-مراکش-کے-درمیان-پہلا-اقتصادی-معاہدہ-دستخط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org