QR CodeQR Code

اسلام آباد میں ڈاکوؤں کا راج، 28 گھنٹوں میں 5 شہری قتل

30 Dec 2020 22:56

ترجمان پولیس کے مطابق گشت پر معمور پولیس جوانوں نے ملزمان کا تعاقب کیا، مگر ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور روایتی تفتیش کے طریقوں سے ملزمان کی فوری گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سبزی منڈی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران 2 ٹرک ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی سے سبزی منڈی تک آئی جے پی روڈ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈاکوؤں کا راج  رہا، دونوں تھانوں کی حدود میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے راہ چلتے ٹرکوں کو روکنے کی کوشش کی، ڈرائیورز کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے دونوں ٹرکوں کے ڈرائیور جان کی بازی ہار گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق گشت پر معمور پولیس جوانوں نے ملزمان کا تعاقب کیا، مگر ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور روایتی تفتیش کے طریقوں سے ملزمان کی فوری گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پیر کی رات تقریباً ساڑھے دس سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات ڈھائی بجے تک مختلف واقعات میں 5 افراد کو ڈکیتوں نے فائرنگ کا شکار کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ وفاقی پولیس کے افسران کے مطابق شہر میں امن اور شہریوں کی حفاظت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے شہر میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر اجلاس بلالیا۔
 


خبر کا کوڈ: 907105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907105/اسلام-ا-باد-میں-ڈاکوؤں-کا-راج-28-گھنٹوں-5-شہری-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org