QR CodeQR Code

شہید جنرل سلیمانی و ابومہدی المہندس کی پہلی برسی

کربلائے معلی، عوامی مزاحمتی فورس کیجانب سے شہداء کا علامتی تشییع جنازہ

30 Dec 2020 23:20

جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کے موقع پر عراقی افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کیجانب سے مقدس عراقی شہر کربلائے معلی میں شہداء کا علامتی تشییع جنازہ منعقد کیا گیا جس کے دوران عراقی حکومت سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا گیا کہ وہ غیر قانونی طور پر ملکی سرزمین پر قابض دہشتگرد امریکی افواج کو جلد از جلد ملک سے نکال باہر کر دے۔


اسلام ٹائمز۔ جاری سال کی ابتداء میں عراق میں اپنے سفارتی مشن کے دوران امریکی دہشتگردانہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، ان کے میزبان عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کی جانب سے مقدس شہر کربلائے معلی میں ان کا علامتی تشییع جنازہ منعقد کیا گیا۔ اس علامتی تشییع جنازہ میں صوبہ الانبار میں حشد الشعبی کے مراکز پر امریکی بمباری میں شہید ہونے والے مجاہدین کے علامتی تابوت بھی شامل تھے۔ اس موقع پر حشد الشعبی کی جانب سے عراقی حکومت سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا گیا کہ وہ غیر قانونی طور پر ملکی سرزمین پر قابض دہشتگرد امریکی افواج کو جلد از جلد ملک سے نکال باہر کر دے۔



خبر کا کوڈ: 907109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907109/کربلائے-معلی-عوامی-مزاحمتی-فورس-کیجانب-سے-شہداء-کا-علامتی-تشییع-جنازہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org