QR CodeQR Code

مفتی منیب الرحمان کو ہٹائے جانے پر فواد چوہدری کا درعمل آگیا

30 Dec 2020 23:49

اپنی ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مسئلہ منیب الرحمان صاحب کا نہیں، اس تشریح کا ہے، جو ہمارا ایک مذہبی طبقہ کرتا ہے، جسکی رو سے علم اور ٹیکنالوجی کو رد کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مفتی منیب الرحمان کے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے ہٹائے جانے کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا تبصرہ بھی سامنے آگیا۔ اپنی ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ منیب الرحمان صاحب کا نہیں، اس تشریح کا ہے، جو ہمارا ایک مذہبی طبقہ کرتا ہے، جس کی رو سے علم اور ٹیکنالوجی کو رد کیا جاتا ہے۔ یہ تشریح قبول نہیں کی جا سکتی، کیونکہ قرآن تمام علوم کا ماخذ ہے اور خاتم النبین رسول اللہﷺ علم کا شہر ہیں، رویت بھی اسی اصول کے تحت ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بننے کے بعد رویت ہلال کے بارے میں ان کے بیانات کے باعث ان کے مفتی منیب کے ساتھ تنازعات ہوتے رہے، جن میں دونوں جانب سے تند و تیز بیانات سامنے آتے رہے۔ سوشل میڈیا پر طویل مدت بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی سے مفتی منیب الرحمان کو ہٹائے جانے کے فیصلے کو بھی ان کی وفاقی وزیر کے ساتھ جاری چپقلش کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 907114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907114/مفتی-منیب-الرحمان-کو-ہٹائے-جانے-پر-فواد-چوہدری-کا-درعمل-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org