QR CodeQR Code

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

31 Dec 2020 00:19

روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے گھٹ کر 160 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 11 پیسے کی کمی سے 160 روپے 28 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہوگئی۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے گھٹ کر 160 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 11 پیسے کی کمی سے 160 روپے 28 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو ایک بار پھر تیزی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 43300، 43400، 43500 اور 43600 پوائنٹس 4 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 73 اشاریہ 28 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 76 ارب 37 کروڑ 81 لاکھ 54 ہزار 859 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 907119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907119/روپے-کے-مقابلے-میں-امریکی-ڈالر-کی-قدر-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org